ہمیں اکثر یہ ڈررہتا ہے کہ کوئی چور یا ڈاکو ہمارا موبائل فون ہی نہ چھین لے لیکن اب اس کا حل بھی تلاش کرلیا گیا اور ایک کمپنی نے ایسا کور‘تعارف کرایا ہے جس کی مدد سے کوئی ڈاکو آپ کے موبائل کو ہاتھ بھی نہیں لگاسکتا ہے۔
ییلوجیکٹ نامی کور50 ہزاروولٹ تک کا جھٹکا دے سکتا ہے۔ اس میں ایک ایسا فیچربھی موجود ہے کہ جسے آن کرنے سے یہ کورآڈیواوروڈیو بھی ریکارڈ کرسکتا ہے جب کہ اسے صارف کے انگلیوں کے نشان کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی اجنبی اسے استعمال ہی نہ کرسکے۔
کمپنی کے مطابق اگر کوئی آپ سے موبائل چھیننے کی کوشش کرے تو آپ کو بس موبائل پکڑاتے ہوئے اس بٹن کودبانا ہے جس سے ڈاکو کو 50ہزار وولٹ کا زرودار جھٹکا لگے گا اور ساتھ ہی موبائل آپ کی لوکیشن کے بارے میں پولیس یا آپ کے عزیزوں کو آگاہ بھی کردے گا۔
giovedì 14 gennaio 2016
موبائل فون کو چوروں سے محفوظ بنانے والا کور تیار
Iscriviti a:
Commenti sul post (Atom)
Nessun commento:
Posta un commento