کیوبا امریکہ کا وہ بدترین دشمن ملک ہے جس کے شہریوں کو امریکہ میں داخل ہوتے ہیں امریکی شہریت مل جاتی ہے۔ حالیہ کچھ مہینوں میں کیوبا کے ہزاروں باشندے امریکہ ہجرت کر چکے ہیں اور کیوبا کے باشندے نہیں چاہتے کہ امریکہ اور کیوبا کے تعلقات کبھی بھی خوشگوار ہوں کیونکہ اس طرح امریکہ انہیں اپنی سرزمین پر قدم رکھتے ہی شہریت دینے کی پالیسی تبدیل کر لے گا۔ ایک ماہ قبل کیوبا کے 8ہزار شہریوں کا پہلا گروپ کوسٹا ریکا اور میکسیکو سے ہوتا ہوا امریکہ پہنچ چکا ہے جسے امریکی شہریت بھی مل چکی ہے۔ ان مہاجرین کو کوسٹا ریکا میں کئی ماہ گزارنے پڑے تھے کیونکہ وہاں کی حکومت نے انہیں اپنے ملک سے گزر کر میکسیکو میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی۔
پھر گزشتہ سال 29دسمبر کو وسطی امریکی ریاستوں کے مابین ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت کوسٹا ریکا نے انہیں اپنے ملک میں سفر کرنے کی اجازت دے دی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ پہنچنے والے کیوبی باشندوں کے اس گروپ کے ایک نمائندے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”گروپ میں جتنے لوگ آئے ہیں ان میں سے زیادہ تر افراد کے رشتہ دار پہلے ہی امریکہ میں مقیم ہیں اور وہ ان کے ساتھ رہنے کے لیے آئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کے رشتہ دار امریکی ریاست فلوریڈا میں رہتے ہیں۔“اس نے بتایا کہ ”ہم کیوبا سے کولمبیا میں داخل ہوئے، وہاں سے کوسٹا ریکا پہنچے اور پھر میکسیکو سے ہوتے ہوئے امریکہ پہنچ گئے۔ ہم نے زیادہ تر سفر انسانی سمگلنگ کے حوالے سے مشہور راستوں پر کیا۔
lunedì 18 gennaio 2016
امریکا کا بدترین دشمن، دنیا کا وہ ملک جس کے شہریوں کو امریکا میں قدم رکھتے ہی مستقل رہائش کا حق مل جاتا ہے
Iscriviti a:
Commenti sul post (Atom)
Nessun commento:
Posta un commento