lunedì 18 gennaio 2016

خفیہ ائیرپورٹس‘ کے ذریعے پروازیں، وہ طریقہ جسے اپنا کر آپ 80 فیصد تک سستی ٹکٹیں حاصل کرسکتے ہیں

جب کبھی کسی کو ہوائی سفر کرنا ہو تو وہ سستے ٹکٹس کے حصول کے لیے کیاک(Kayak) یا اوربز(Orbitz) ویب سائٹس پر جاتے ہیں مگر ایک اور ویب سائٹ ٹرپ ڈیلٹا(Tripdelta) نے دعویٰ کیا ہے کہ اوپر بتائی گئی ویب سائٹس کی نسبت ان کی ویب سائٹ کے ذریعے لوگ 80فیصد تک رعایتی نرخوں پر ہوائی ٹکٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ ”بزنس انسائیڈر“ کی رپورٹ کے مطابق یہ ویب سائٹ 2سال قبل ڈویلپرز کی ایک ٹیم نے بنائی تھی۔ انہوں نے ویب سائٹ میں ایک ایسا منفرداور پیچیدہ لوگرتھم (اعدادووشمار)سسٹم بنایا ہے جو کسی ماہر ہیکر کی طرح ایئرلائنز کی آفرز تلاش کرتا ہے۔
ویب سائٹ کا یہ لوگرتھم سسٹم قریبی ایئرپورٹس کے کنکشنز یا دو ایئرلائنز کے باہمی کنکشنز کے ذریعے ہوائی سفر کے متبادل روٹس تلاش کرتا ہے جنہیں ویب سائٹ کی ٹیم ”خفیہ ایئرپورٹس“ کہتی ہے۔ ویب سائٹ کے بانی میکسی میلین ایبل نے بزنس انسائیڈر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”پروازیں تلاش کرنے سے درست خفیہ کنکشن کا پتہ چلانا مشکل ہوتا ہے۔ خفیہ کنکشن تلاش کرنے کے لیے خودکار طریقے سے اپنی کارکردگی بڑھانے، ازخود نئی چیزیں سیکھنے اور پیش گوئی کرنے کی صلاحیت کا حامل لوگرتھم سسٹم درکار ہوتا ہے ،یہ سسٹم مسائل کے حل تلاش کرتا ہے۔“انہوں نے کہا کہ ہماری ویب سائٹ دیگر ویب سائٹس کی نسبت 500گنا زیادہ پروازوں کے باہمی روابط، ایئرلائنز اور روٹس کا موازنہ کرکے صارف کو سستے ترین ٹکٹ تک رسائی دیتی ہے۔ یہ ایسے روٹس تلاش کر سکتی ہے جو عموماً کسی بھی اور زریعے سے معلوم نہیں ہوتے اور نہ ہی انہیں کوئی اور ویب سائٹ دکھاتی ہے، لہٰذا اسی لئے انہیں خفیہ ائر پورٹوں کا نام دیا گیا ہے۔ انہیں رابطہ ائرپورٹوں کے زریعے سفر کر کے آپ 80 فیصد تک کی بچت کر سکتے ہیں۔

Nessun commento:

Posta un commento