sabato 16 gennaio 2016

معمر قذافی ایسا کیا کام کرنے جارہے تھے کہ مغربی ممالک کو ان کی حکومت ختم کرنا پڑگئی؟ خفیہ دستاویزات میں تہلکہ خیز حقیقت سامنے آگئی

جب امریکہ نے نیٹوممالک کو ساتھ ملا کر لیبیا پر حملہ کیا اور معمرقذافی کی حکومت ختم کی، اس وقت اس حملے کے طرح طرح کے جواز تراشے گئے اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور اپنے حملے کو جائز ثابت کرنے کے لیے امریکہ نے کئی جھوٹ بولے۔ ہیلری کلنٹن کی منظرعام پر آنے والی 3ہزار سے زائد ای میلز سے جہاں اور کئی انکشافات ہوئے ہیں وہیں لیبیا پر امریکہ کے حملے کی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ ہیلری کلنٹن کی ای میلز سے انکشاف ہوا ہے کہ لیبیا کے حکمران معمرقذافی ایک نئی کرنسی متعارف کروانا چاہتے تھے، جس کی بنیاد سونے پر رکھی جانا تھی۔ اس کرنسی کو اقتصادیات کی زبان میں گولڈ بیکڈ کرنسی (Gold Backed Currency)کا نام دیا جاتا ہے۔ معمر قذافی کے اس اقدام کا مقصد ڈالر اور یورو کو نیچا دکھانا تھا، جو امریکہ سمیت دیگر یورپی ممالک کو کسی بھی صورت قبول نہیں تھا۔ اسی لیے امریکہ نے نیٹو ممالک کے ساتھ مل کر لیبیا کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا اور معمرقذافی کا ڈالر اور یورو کی دنیا پر حکمرانی ختم کرنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔

Nessun commento:

Posta un commento