شامی پناہ گزین انتہائی بے سروسامانی کے عالم میں شام سے فرار ہو کر یورپ پہنچ رہے ہیں اور وہاں بھی انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ پناہ گزین ان یورپی ممالک میں معمولی کام کرکے گزراوقات کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک پناہ گزین نے محنت مزدوری کے پیسوں سے 10یوروز کا ایک لاٹری کا ٹکٹ خریدا ، جب اس نے ٹکٹ سکریچ کیا اور نمبر لاٹری کے نمبروں سے ملایا تو اسے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا۔ اس کی 10لاکھ یورو کی لاٹری نکل آئی تھی۔یہ 30سالہ خوش قسمت پناہ گزین شام میں اپنا چھوٹا سا کاروبار کرتا تھا۔ یہ 2011ء میں شام کے حالات سے بددل ہو کر ہجرت کرکے خالی ہاتھ فرانس پہنچا تھا۔ اس شخص نے لاٹری کی اس رقم سے اپنے لیے ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے۔ فرانسیسی اخبار ’’لے پیریسین‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ ’’باقی رقم سے میں ایک ریسٹورنٹ کھولنا چاہتا ہوں اور شام میں موجود اپنے خاندان کے باقی افراد کو بھی فرانس لانا چاہتا ہے۔‘‘ اس نے مزید فرانسیسی زبان سیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
Nessun commento:
Posta un commento