martedì 12 luglio 2016

وزیراعظم کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری نہیں ہوئی

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا کوئی بائی پاس نہیں ہوا کیوں کہ بائی پاس کے ساتھ کوئی پانچویں دن ہشاش بشاش ہاتھ ہلاتا دکھائی نہیں دیتا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا کوئی بائی پاس نہیں ہوا کیوں کہ بائی پاس کے ساتھ کوئی پانچویں دن ہشاش بشاش ہاتھ ہلاتا دکھائی نہیں دیتا جب کہ نوازشریف کے آپریشن سے متعلق لندن کی کسی ڈاکٹر نے بھی بریفنگ نہیں دی۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکومت حالت نزع میں ہے اور وہ مدت پوری نہیں کرے گی جب کہ ٹی او آرز کمیٹی کے حوالے سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کمیٹی کا اجلاس 19 جولائی کو ہو گا۔

Nessun commento:

Posta un commento