venerdì 24 giugno 2016
خواتین امامت کے فرائض سرانجام دے سکتی ہیں:جاوید احمد غامدی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف مذہبی سکالر جاوید
احمدغامدی نے کہا ہے کہ خواتین امامت کے فرائض سرانجام دے سکتی ہیں ،رسول ﷺکے دور میں بھی ایک صحابیہؓ کو امامت کے لیے مقرر کیا گیا تھا ۔
نجی نیوز چینل نیو نیوز کے پروگرام ”لائیو ود نصر اللہ ملک “میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاتون کی امامت کے معاملے کو جائز یا نا جائز نہ سمجھا جائے ،ہمارے ہاں خواتین کے احترام اور تقدس کی خاطر ان سے امامت نہیں کرائی جاتی ۔انہوں نے کہا کہ رسول پا ک ﷺکے دور میں بھی ایک صحابیہؓ کو امامت کے لیے مقرر کیا گیا تھا ۔
ایک اور سوال پر جاوید احمد غامدی کا کہنا تھا کہ خواتین سے سلام کے لئے ہاتھ ملانا بھی غیر شرعی نہیں ہے لیکن ہماری معاشرتی روایات بہت اچھی ہیں جن میں خواتین سے ہاتھ ملانے کو معیوب سمجھا جاتا ہے لیکن اگر کوئی عورت آپ کی طرف سلام کے لئے ہاتھ بڑھا دے تو شرعا خواتین سے ہاتھ ملانا قطعی حرام نہیں ہے ۔
Iscriviti a:
Commenti sul post (Atom)
Nessun commento:
Posta un commento