venerdì 24 giugno 2016

فوجی نقل و حمل کیلئے چارٹرڈ فلائٹ سروسز ایکسائز ڈوٹی سے مستثنیٰ


اسلام آباد وفاقی حکومت نے مسلح افواج کی نقل و حمل کیلئے استعمال ہونے والی چارٹرڈ فلائٹ سروسز کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے جبکہ عبدالستار ایدھی فاﺅنڈیشنل اور بلقیس ایدھی فاﺅنڈیشن کیلئے اشیاءکی ڈویٹی فری امپورٹ کیلئے عبدالستار ایدھی کے ساتھ ساتھ ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی اور کبریٰ ایدھی کو بھی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیارات دے دئیے ہیں۔
روزنامہ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے ترمیم شدہ فنانس بل میں ایف بی آر نے ایک نئی سیریل شامل کی ہے جس کے تحت مسلح افراج کے دستوں اور فوجی ساز و سامان کی اندرون ملک و بیرون ملک نقل و حرکت کیلئے استعمال ہونے والی چارٹرڈ فلائٹس سروسز کے علاوہ اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے پاکستان کے فوجی دستون کی نقل و حرکت پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی کو درپیش صحت کے مسائل کے باعث ان کے اہلخانہ نے درخواست کی تھی کہ فاﺅنڈیشن کیلئے آنے والے امدادی سامان کی کلیئرنس کیلئے فیصل ایدھی اور کبریٰ ایدھی کو بھی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔

Nessun commento:

Posta un commento