giovedì 14 gennaio 2016

ایک سے زیادہ بیوی والے مسلمانوں کو نوکری نہیں ملے گی

بھارت میں صرف شدت پسند عوام نے ہی مسلمانوں کی زندگی اجیرن نہیں کررکھی بلکہ حکومت بھی مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے میں کسی طرح پیچھے نہیں ہے۔ اس ضمن میں تازہ ترین افسوسناک اقدام ریاست اتر پردیش کی حکومت کی طرف سے سامنے آیا ہے جس نے 3500 اساتذہ کی بھرتی کے لئے اشتہار دیا تو ساتھ یہ بھی واضح کردیا کہ ایک سے زائد بیویوں والے مسلمان مرد اس نوکری کے لئے درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔
جریدے ’ہفنگٹن پوسٹ‘ نے اخبار ٹائمز آف انڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اشتہار میں صرف ایک سے زائد بیویوں والے شوہروں کو ہی نا اہل نہیں کیا گیا بلکہ ایسی خواتین کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے کہ جن کے شوہر کی ایک سے زائد بیوی ہے۔ اتر پردیش میں حکمران سماج وادی پارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بیواﺅں کی پنشن کے بارے میں پیدا ونے والے ابہام کا خاتمہ کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

مزید جانئے: شوہر کی بیوفائی سے تنگ بیوی نے پورے شہر کو پوسٹرز سے بھردیا، ان پر ایسی بات لکھ دی کہ جان کر کوئی بھی گھبراجائے
دوسری جانب مسلمانوں کی طرف سے اس امتیازی سلوک پر شدید احتجاج سامنے آرہا ہے۔ مسلم پرسنل لاءبورڈ نے اس اقدام کو مسلمانوں کے حقوق کی بدترین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اردو کے اساتذہ کی 3500 اسامیوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز 19 جنوری سے کیا جائے گا

Nessun commento:

Posta un commento