پوکیمون گو گوگل سرچز میں بھی مقبول ترین

Unas 13:11:00
— اے پی فوٹو

پوکیمون گو اپنے ریلیز کے ایک ہفتے بعد ہی ہر دور کی کامیاب ترین ایپس کا حصہ بن چکی ہے مگر اب اس نے ایک اور بڑا سنگ میل بھی طے کرلیا ہے۔

جی ہاں اس کی مقبولیت کا اظہار گوگل سرچ پر بھی ہوا ہے جہاں پورن کو شکست ہوگئی ہے۔
گوگل ٹرینڈ ویب سائٹ کے ریکارد سے معلوم ہوتا ہے کہ کہ گزشتہ ہفتے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز کے بعد سے اس کے بارے میں سرچز میں اضافہ ہوا جبکہ امریکا میں متعارف کرائے جانے کے بعد اس نے پورن کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پیر کے روز دنیا بھر میں اس گیم نے پورن کو 33 فیصد کے فرق سے شکست دی۔
اس گیم کے بارے میں سرچز سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے حالانکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اس کی ریلیز کو سرورز پر دباﺅ کے باعث التواءمیں ڈال دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ گیم امریکا میں اتنی بڑی بن چکی ہے کہ فیس بک کی مقبولیت کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
اب اینڈرائیڈ موبائل فون صارفین فیس بک کی بجائے اس گیم کو کھیلنے میں زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔
یہ اس لیے بھی حیران کن قرار دیا جارہا ہے کہ امریکا میں صرف 10 فیصد اینڈرائیڈ فونز میں اس گیم کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے اور پھر بھی یہ انگیج منٹ کے لحاظ سے دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔
اگر آئی او ایس یا آئی فون صارفین کی بات کی جائے تو وہاں بھی یہ گیم فیس بک، انسٹا گرام، سنیپ چیٹ اور ٹوئٹر کے مقابلے میں زیادہ مقبول نظر آرہی ہے۔
یعنی آئی فون صارفین اوسطاً 33 منٹ اسے کھیلتے ہوئے گزار رہے ہیں جس کے بعد فیس بک 22 منٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔



Share this

Related Posts

Previous
Next Post »