سعودی عرب، دمام میں سینکڑوں پاکستانی اقامے کی معیاد ختم ہونے پر رْل گئے،فاقہ کشی پر مجبور

Unas 14:51:00
سعودی عرب کے شہر دمام میں سینکڑوں پاکستانی اقامے کی معیاد ختم ہونے پر رْل گئے ، متاثرین کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو گئیں ، سحری اور افطاری میں صدقہ خیرات کا کھانا کھانے پر مجبور ہو گئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دمام میں پھنسے پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں، سعودی حکومت سے معاملہ حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی کے شہردمام میں500کے قریب پاکستانی اقامے کی معیاد ختم ہونے پر مشکلات سے دوچار ہیں، متاثرین کو سحری اور افطاری میں پریشانی کا سامنا ہے وہ صدقے کا کھانا کھانے پر مجبورہو گئے ہیں،متاثرین بے یارو مدد گار رات کھلے آسمان تلے زندگی گذار رہے ہیں ، انہیں پینے کا پانی بھی میسر نہیں اور نہ ہی بیماری صورت میں کوئی ڈاکٹر موجود ہے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے متاثرین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں اور انہیں یہاں سے نکالیں، یہاں پر ایک ہزار کے قریب ملازمین کی حالات زار پر رحم کیا جائے اور ان کی گھروں کو واپسی ممکن بنایا جائے تاکہ وہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ کر سکیں۔دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ دمام میں پھنسے ملازمین کی تعداد 110ہے، دمام میں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک کے شہری بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دمام میں پھنسے پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں، سعودی حکومت سے معاملہ حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے

Share this

Related Posts

Previous
Next Post »