mercoledì 22 giugno 2016

امجد فرید صابری

کراچی کے علاقہ لیاقت آباد نمبر 10 میں معروف قوال امجد فرید صابری کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں امجد صابری جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں،امجد صابری کی گاڑی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کی طرف سے بنایا گیا ہے،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے۔کراچی پولیس کے مطابق لیاقت آباد میں جس گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے وہ پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کی تھی اور کچھ اطلاعات کے مطابق گاڑی میں امجد صابری بھی سوار تھے۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی تھی جس کے بعد اسسٹنٹ پولیس سرجن ڈاکٹر روحینہ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک معروف قوال امجد صابری تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔

Nessun commento:

Posta un commento