چین: ہر وقت سر پر 40 کلو وزنی پتھر اٹھانے والا شخص

Unas 10:21:00
کونگ یان نامی چینی شہری کو سڑکوں اور پارکس میں دیکھا گیا کہ وہ اپنے سر پر ایک متوازن انداز میں گول پتھر اٹھائے رکھتا ہے اوراس کا دعویٰ ہے کہ ایسا کرنے سے گزشتہ 3 سال میں وہ 30 کلوگرام وزن کم کر چکا ہے۔

بیجنگ: (ویب ڈیسک) 54 سالہ چینی شہری کونگ یان کو 3 سال قبل اندازہ ہوا کہ وہ زندگی کے خوفناک لمحے سے گزر رہے ہیں اور ان کا وزن 115 کلوگرام تک پہنچ چکا ہے۔ اگر وزن کم نہ کیا تو وہ کئی بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے۔ ابتدا میں انہوں نے بعض ورزشیں کر کے وزن کم کرنے کی کوشش کی۔ کونگ یان نے سر پر پہلے 15 کلوگرام وزنی پتھر رکھ کرچلنا شروع کیا۔ انہوں نے وزن دگنا کر دیا اور 30 کلوگرام کا پتھر سرپر اٹھا لیا۔


اب وہ 40 کلو گرام پتھر اٹھا کر روزانہ 3 کلو میٹر پیدل چلتے ہیں اور اپنی زندگی سے بے حد مسرور ہیں۔ پرہجوم مقامات پر بھی وہ اپنے سر پر کنکریٹ سے بنا پتھر اٹھائے پھرتے ہیں اور لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔
ماہرین اس عجیب و غریب ورزش کی حکمت کو سمجھنے سے قاصر ہیں کیونکہ سر پر وزن دھرنے سے آخر وزن کیسے کم ہو سکتا ہے تاہم یان اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کر کے اپنا نام درج کرانا چاہتا ہے۔

Share this

Related Posts

Previous
Next Post »