sabato 9 gennaio 2016

بیرون ممالک جانے والوں کیلئے نئی مصیبت کھڑی ہوگئی

بیرون ممالک جانے والوں کیلئے نئی مصیبت کھڑی ہوگئی ہے۔دنیا نیوز کے مطابق وزارت خارجہ نے نادرا کے سادہ کاغذات کی تصدیق سے انکارکر دیا ہے۔ذرائع کا اس بارے میں کہنا ہے کہ نادرا کی طرف سے واٹر مارک والے کاغذات جاری نہیں کئے جا رہے اور صرف سادہ کاغذات جاری کئے جا رہے ہیں لیکن وزارت خارجہ سادہ کاغذات کی تصدیق نہیں کر رہی جس سے ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

Nessun commento:

Posta un commento