venerdì 22 gennaio 2016

تاحیات پابندی؛ کنیریا نے نجات کیلیے بھارت سے مدد مانگ لی

دانش کنیریا نے تاحیات پابندی سے نجات کیلیے بھارت سے مدد مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اسپنرز کی کوچنگ کا کام ہی دے دیا جائے تو زندہ رہنے کے قابل ہوجاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق میچ فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے دانش کنیریا اپنی بے گناہی کا اصرار کرتے ہوئے بار بار پی سی بی کا دروازہ کھٹکا چکے ہیں۔ انھوں نے مایوس ہونے کے بعد اب بھارت کی جانب دیکھنا شروع کردیا ہے، ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں لیگ اسپنر نے کہا کہ میرے حوالے سے دوہرا معیار اپنایا جارہا ہے، شاید اقلیتی طبقے سے ہونے کی وجہ سے اس سلوک کا مستحق ٹھہرا ہوں، عامر نے اپنے جرم کا اعتراف کیا، سزا بھی کاٹی لیکن بورڈ کا ان کے ساتھ رویہ مختلف ہے، مارون ویسٹ فیلڈ کو ایک بکی انوبھٹ سے ملانے کے الزام میں ہی مجھے سخت ترین سزا سنادی گئی، کہا جاتا ہے کہ عامر نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔
میں نے کچھ کیا ہی نہیں تھا توگناہ تسلیم کیسے کرتا؟ انھوں نے کہا کہ اپیل مسترد ہونے کے بعد انگلش بورڈ کو قانونی اخراجات کی مد میں 96 لاکھ روپے ادا کرنا پڑے، ہر قسم کی کرکٹ سرگرمیوں کے دروازے بند ہیں، گزر بسر کیلیے جو وسائل بچا رکھے تھے وہ بھی ختم ہونے کے قریب ہیں، میں نہیں جانتا کہ یوں کس طرح زندہ رہ پاؤں گا، انھوں نے کہا کہ میں بھارتی بولرز کو اسپن کا فن سکھا سکتا اور ان میں سے ایک ہوں۔
آئی سی سی نے انگلش بورڈ کے فیصلے کو درست گردانااور میری بات نہ سنی، چاہتا ہوں کہ صفائی کا موقع دیا جائے،صرف بی سی سی آئی مجھے بچا سکتا ہے، سیکریٹری انوراگ ٹھاکر میرے کیس پر غور کرتے ہوئے صدر ششناک منوہر پر زور دے کر تاحیات پابندی ختم کرانے میں مدد دیں۔

Nessun commento:

Posta un commento