محمد عامر نے اپنے کئے کی سزا بھی بھگت لی اور معافی بھی مانگ لی لیکن میچ فکسنگ کا جو داغ ان کے دامن پر لگا ہے اس کے نقش شائقین کے ذہنوں سے مٹانے میں شاید انھیں کافی عرصہ لگے اور اس کی ایک جھلک نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ کے دوران دیکھنے کو ملی جب ایک تماشائی نے انھیں ڈالر دکھائے اور ان پر آوازیں بھی کسیں۔
محمد عامر نے جب ویلنگٹن کے میدان میں بیسن ریزرو اینڈ سے اپنی باؤلنگ کا آغاز کیا تو اس جانب بیٹھے تماشائیوں نے ان پر جملے کسنے شروع کردیئے جس سے محمد عامر سخت پریشان ہوئے لیکن وہ صورت حال کو برداشت کرتے رہے اور تمام توجہ اپنی بولنگ پر مرکوز رکھی۔ عامر کے لیے صورت حال اس وقت اور بھی تکلیف دہ ہوگئی جب وہ فیلڈنگ کے لیے باؤنڈری لائن کے قریب پہنچے تو وہاں کھڑے ایک تماشائی نے کرنسی نوٹ لہرانا شروع کردیئے اور ان پر جملے بھی کسے کہ یہ نوٹ تمہارے لیے ہیں۔ ان مناظر کو دیکھ کر محمد حفیظ ان کے پاس آئے اور صورت حال کو سنبھالا اور ساتھ ہی تماشائی کی شکایت سیکورٹی انچارج کو بھی کردی۔
پاکستانی ٹیم کی شکایت پر سیکیورٹی حکام نے فوری کارروائی کی اور نوٹ لہرانے والے تماشائی کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنا رویہ درست کرلو ورنہ اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا جس پر وہ تماشائی خاموش ہوکر بیٹھ گیا اور میچ دیکھنے لگا۔
lunedì 25 gennaio 2016
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران تماشائی نے عامرپر جملے کسے اور ڈالر دکھائے
Iscriviti a:
Commenti sul post (Atom)
Nessun commento:
Posta un commento