بالی ووڈ منا بھائی سنجے دت ان دنوں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں لیکن انہوں نے جیل میں بھی کمانا شروع کردیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مئی 2013 سے پونے کی یارواڈا جیل میں ساڑھے 3 سال کی قید کاٹ رہے ہیں جہاں انہوں نے قید میں بھی پیسے کمانا شروع کردیئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے منا بھائی پونے کی جیل میں روزمرہ ورزش کے ساتھ ساتھ قیدیوں میں مسکراہٹیں بکھیرنے میں مصروف ہیں لیکن وہیں انہیں کاغذ کے لفافے بنانے کا کام بھی دیا گیا ہے جس کے لیے انہیں روزانہ 45 روپے اجرت دی جاتی ہے جب کہ سنجے دت جیل کے کمیونٹی ریڈیو پرآرجے کے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارسنجے دت کے اچھے رویے کے باعث جیل میں کاٹی جانے والی سزا میں 3 ماہ کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد وہ 25 فروری کو رہا ہوجائیں گے۔
domenica 24 gennaio 2016
فلموں کے بعد سنجے دت نے اب جیل میں بھی کمانا شروع کردیا
Iscriviti a:
Commenti sul post (Atom)
Nessun commento:
Posta un commento