کامیڈی فلموں میں ہی ایسے سین دیکھنے کو ملتے ہیں کہ بندہ اپنی بیوی ہی کو کہیں بھول کر آگے نکل جائے مگر گزشتہ دنوں ارجنٹینا میں حقیقت میں بھی یہ واقعہ رونما ہوچکا ہے جہاں ایک شوہر پٹرول پمپ پر گاڑی میں پٹرول بھروانے کے لیے رکا اور اپنی بیوی کو وہیں بھول کر چلا گیا۔ یہ دونوں میاں بیوی اپنے 14سالہ بیٹے کے ہمراہ برازیل سے ارجنٹینا سیر کی غرض سے گئے۔ واپسی پر ایک پٹرول پمپ پر رکے، بیوی اس دوران گاڑی سے باہر نکل گئی۔ شوہر کو احساس ہی نہ ہوا اور وہ پٹرول بھروانے کی بعد روانہ ہو گیا۔
مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ گاڑی میں موجود اس کے بیٹے کو بھی احساس نہ ہوا کہ اس کی والدہ گاڑی میں موجود نہیں۔ دونوں بے خبری میں 97کلومیٹر دور نکل گئے، وہاں پہنچ کے انہیں احساس ہوا کہ وہ کوئی ”ضروری چیز“ پیچھے بھول آئے ہیں۔ادھر خاتون نے جب شوہر اور بیٹے کو غائب پایا تو پولیس کو اطلاع دے دی، پولیس آئی اور اسے تھانے لے گئی۔ اس دوران خاتون اور پولیس مرد کے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر اس کے سگنل نہیں آ رہے تھے۔ 2گھنٹے بعد خاتون کے شوہر نامدار پولیس سٹیشن پہنچے اور اپنی بیوی کو لے کر دوبارہ منزل کی طرف روانہ ہوگئے۔ اس کے بعد بیوی کے ہاتھوں اس شوہر کی کیا درگت بنی ہو گی، یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔
giovedì 21 gennaio 2016
شوہر نے ایسی غلطی کرڈالی کہ سُن کر ہی مردوں کی جان نکل جائے ، اپنی بیوی کو ایسی جگہ بھول گیا کہ اب زندگی بھر پچھتانا پڑے گ
Iscriviti a:
Commenti sul post (Atom)
Nessun commento:
Posta un commento