لکھنؤ: بھارت میں ایک کتھک ڈانسر گورَو نے اپنے پاکستانی محبوب سے شادی کے لیے جنس تبدیل کروالی اور اپنا نام بھی ’’میرا‘‘ رکھ لیا ہے۔
میرا اور رضوان نامی نوجوان کی دوستی کو 5 سال ہوچکے ہیں، میرا بننے سے قبل گورَو نارمل تھا اور ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم 5 سال قبل اس نے صوفی ازم پر ڈاکٹریٹ کے لیے سوشل میڈیا پر رضوان سے رابطہ کیا جو ایک گہرے رشتے میں بدل گیا، رضوان اور میرا میں گہری دوستی کے باعث دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ قائم ہوگیا۔
میر اور رضوان کا کہنا ہےکہ عشق سرحدوں، نسل یہاں تک کہ جنس سے بھی آزاد ہوجاتا ہے اور دونوں کو ایک دوسرے کے احساسات کا بہت خیال رکھتے ہیں اور یہ رشتہ بہت گہرا ہوچکا ہے۔ میرا کے مطابق رضوان کی شادی کی خبر سن کر اس نے خودکشی کی کوشش کی اور اسے پانے کے لیے جنس بدلوانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اب گورو میرا بن چکی ہے۔دونوں کے درمیان پہلی ملاقات رواں سال مارچ میں ہوگی جب پاکستانی نوجوان اس سے ملنے بھارت روانہ ہوگا۔
Nessun commento:
Posta un commento