اریٹیریا کی حکومت نے اپنے مرد شہریوں پر ایک ایسی ’سخت پابندی‘ کا نفاذ کردیا ہے کہ جس کے بارے میں جان کر دیگر ممالک کے مرد تمنا کرنے لگے ہیں کہ کاش وہ بھی اریٹیریا کے شہری ہوتے۔
نیوز سائٹ ’نیوز ڈے‘ کے مطابق اریٹیریا کی حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہر مرد کم از کم دو شادیاں کرے۔ جو پہلے سے شادی شدہ ہیں وہ ایک اور شادی کریں، اور جو مرد اس پابندی کی خلاف ورزی کرے گا وہ بامشقت عمر قید کے لئے تیار ہوجائے۔
کینیا کے میڈیا کا کہنا ہے کہ اریٹیریا میں یہ حکم نامہ حکومت کے شعبہ مذہبی امور کی طرف سے عربی زبان میں جاری کیا گیا اور کینیا میں کچھ سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر اس کا انگریزی ترجمہ شائع کیا گیا ہے۔ کینیا کے میڈیا میں شائع ہونے والے حکمنامے میں کہا گیا ہے، ”کثیر الزوجیت کے شرعی قانون اور ملک میں مردوں کی تعداد تشویشناک حد تک کم ہوجانے کے پیش نظر، اریٹیرین شعبہ مذہبی امور نے مندرجہ ذیل فیصلہ کیا ہے: اول ، ہر مرد کم از کم دو خواتین سے شادی کرے، اور جو شخص اس سے انکار کرے گا اسے عمر قید بامشقت کی سزا دی جائے گی۔ دوئم، جو خاتون اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے سے روکے گی اسے بھی عمر قید بامشقت کی سزا دی جائے گی۔“ کینیا کے اخبار ’دی سٹینڈرڈ‘ کا کہنا ہے کہ میڈیا میں شائع ہونے والے ڈاکومنٹ کی اریٹیریا کی حکومت سے باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہوسکی، تاہم اس بارے میں مزید معلومات کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔
اریٹیریا اور ایتھوپیا کے درمیان مئی 1998ءسے جون 2000ءتک جاری رہنے والی جنگ میں دونوں اطراف کے تقریباً ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ فوجی ہلاک ہوئے۔ اس جنگ سے پہلے بھی اریٹیریا کی کل آبادی صرف 40لاکھ تھی، اور اس میں سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ مردوں کے ہلاک ہونے کے بعد سے اس ملک کو مردوں کی آبادی میں تشویشناک کمی کے بحران کا سامنا رہا ہے۔
mercoledì 27 gennaio 2016
دوشادیاں کرو ورنہ جیل جانے کی تیاری کرلو‘ وہ ملک جہاں حکومت نے ایسا اعلان کردیا کہ مردوں کو خوشی سے نہال کردیا
Iscriviti a:
Commenti sul post (Atom)
Nessun commento:
Posta un commento