عید الفطر کیلئے نئے نوٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر دیر مت کریں کیونکہ۔

Unas 10:03:00
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اختتام کی جانب گامزن ہے اور عیدالفطر کی آمد آمد ہے اور اگر آپ عید کے موقع پر بچوں کو نئے نویلے نوٹوں سے عیدی دینا چاہتے ہیں توپھر دیر مت کریں کیونکہ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے نوٹ حاصل کرنے کیلئے صرف چند ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے نوٹ لینے کا آج آخری دن ہے اور اب کچھ ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اگر آپ تو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو آج رات 12 بجے سے پہلے ایس ایم ایس میں اپنے شناختی کارڈ کا نمبر، قریبی بینک برانچ کا کوڈ لکھیں اور اسے 8877 پر بھیج دیں۔
جلدی کریں اور اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھالیں کیونکہ سہولت ختم ہونے کی خبر کرنسی ڈیلرز تک بھی پہنچ چکی ہے جنہوں نے نئے نوٹوں کی گڈی پر 100 سے 200 روپے اضافی وصول کرنے شروع کر دیئے ہیں جبکہ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے نوٹ حاصل کرنے کیلئے اضافی روپوں کی ضرورت نہیں ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے پچھلے سال شروع کی گئی یہ سروس اس سال بھی انتہائی کامیاب رہی ہے اور سٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق 2 رمضان المبارک سے شروع ہونے والی سروس کے ذریعے اب تک تقریباً 13 لاکھ افراد بکنگ کوڈ حاصل کر چکے ہی اور ان میں سے 50 فیصد لوگوں کو نئے کرنسی نوٹ بھی دیدیئے گئے ہیں۔

Share this

Related Posts

Previous
Next Post »