sabato 9 luglio 2016

میری وصیت ہے کہ میرے بعد فیصل ایدھی ایدھی فاؤنڈیشن کو لے کر چل

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پانچ ماہ قبل ایک شام کو معرو ف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی نے اپنے بیٹے فیصل ایدھی کو اپنے پاس بْلایا اور کہا کہ فیصل تم یہیں میرے پاس رہنا اور کہیں نہیں جانا۔ایدھی صاحب کا اتنا ہی کہنا تھا کہ فیصل ایدھی نے اپنے بیوی بچوں کے پاس جانے کا ارادرہ ترک کر کے وہیں ایدھی صاحب کے پاس رہنے کا فیصلہ کیا اورمیٹھا در ایدھی سینٹر میں موجود اپنے والد کے ہیڈ آفس میں جا بیٹھے۔

جب عبد الستار ایدھی سے ایدھی فاؤنڈیشن چلانے سے متعلق فیصل ایدھی کی قابلیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنی سفید داڑھی میں ہاتھ پھیرتے ہوئے سامنے گھورتے ہوئے کہا کہ فیصل ایدھی یقیناًاس قابل ہے اور انشا اللہ یہ ضرور ایدھی فاؤنڈیشن کو چلائے گا۔

Nessun commento:

Posta un commento