لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کے قاتلوں کی شناخت ہوگئ

Unas 09:32:00
تاہم تحقیقاتی اداروں کا حملہ آوروں کا سراغ ملنے کا دعویٰ ،گھیرا تنگ کردیا گیا،آئندہ 48گھنٹے اہم قرار , قاتلوں نے جب امجد صابری پر حملہ کیا اس وقت غیرسرکاری شخص نے موبائل فون سے ویڈیو بھی بنائی جس میں قاتل کا چہرہ واضح نظرآرہا ہے , سکیورٹی اداروں کو پاک سرزمین پارٹی کی اہم شخصیت نے ملاقات میں آگاہ کیا انہیں قتل کی منصوبہ بندی کرنے والوں کا علم ہے


کراچی لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کے قاتلوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔اہم تحقیقاتی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں کا سراغ مل گیا ہے جس کے بعد ان کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور دنوں کی بحفاظت گرفتار ی کے لیے تیاری شروع کردی گئی ہے کیونکہ اندیشہ ہے کہ قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے ان کو قتل کر سکتے ہیں ۔دسری طرف پاک سرزمین پارٹی کی ایک اہم شخصیت نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قاتلوں کے بارے میں معلومات فراہم کردی ہیں ۔
قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے آئندہ 48گھنٹے انتہائی اہم ہیں ۔ذرائع کے مطابق جس وقت دونوں قاتلوں نے امجد صابری پر حملہ کیا اس وقت ایک غیرسرکاری شخص نے موبائل فون سے وڈیو بھی بنائی جس میں ایک قاتل کا چہرہ واضح نظرآرہا ہے ۔
جس کی شناخت نادرا کے ریکارڈ سے ہوگئی ہے ۔تفصیلات میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں قاتلوں کا تعلق کراچی کے ضلع وسطی سے ہے اور وہ ماہر شوٹر تصور کیے جاتے ہیں ۔ان کی ابتدائی تفصیلات ملنے کے بعد آئی ٹی ماہرین کو اسلام آباد سے طلب کرلیا گیاجنہوں نے ا دونوں قاتلوں کے زیر استعمال فون کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور اس کے ذریعہ دونوں قاتلوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ سکیورٹی ادارے نے ان دونوں قاتلوں کی بحفاظت گرفتاری کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں کیونکہ خدشہ ہے کہ ان دونوں قاتلوں کو ان کے ساتھی مارکر ایک نیا ہنگامہ کھڑا کرسکتے ہیں ۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دونوں قاتلوں کی سوشل میڈیا کے ذریعہ کی جانے والی کالز کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں ۔ان کالز میں قاتلوں کو ان کے سرپرستوں نے جنوبی افریقہ ،ہانگ کانگ ،ملائیشیاء اور سری لنکا فرار کرانے کی بھی بات کی ہے ،اس ملزمان کو فرارسے روکنے کے لیے ایئرپورٹ کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے ۔
علاوہ ازیں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے امجد صابری کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت کی ہے ۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ سکیورٹی اداروں کو پاک سرزمین پارٹی کی ایک اہم شخصیت نے ملاقات میں آگاہ کیا کہ انہیں اس قتل کی منصوبہ بندی کرنے والوں کا علم ہے اور اصل قاتلوں کے بارے میں معلومات بھی حاصل کی جارہی ہیں اور جلد اصل قاتلوں کے نام بھی بتادیئے جائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ امجد صابری کو ”را“ نے مقامی سہولت کاروں کی مدد سے راستے سے ہٹایا ہے ۔

Share this

Related Posts

Previous
Next Post »